مدرسے کے طلباء نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) میں منعقدہ 19 ویں نیشنل انجینئرنگ روبوٹکس مقابلہ (NERC) میں اپنی غیر معمولی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجنوں کالجوں اور یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
جامعہ بیت السلام تلہ گنگ کے طلبہ نے یہ کارنامہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان کے NUST اور STEM کیرئیر پروگرام کے تحت ہونے والے روبوٹک انجینئرنگ کے مقابلے میں انجام دیا، اس مقابلے کا مقصد ملک میں روبوٹکس ریسرچ کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان سے بھاگنے والی سیما کی انڈیا میں مشکلات بڑھ گئیں، تحقیقات کا دائرہ وسیع
11 اور 15 جولائی کے درمیان منعقد ہونے والے اس مقابلے میں پاکستان بھر کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ نے آٹومیشن اور روبوٹکس کے شعبے میں اعلیٰ اعزازات حاصل کرنے کی کوشش کی، جس میں ملک کے معروف دینی تعلیمی ادارہ جامعہ بیت السلام تلہ گنگ کے طلبہ بازی لے گئے۔
Alhamdulillah, students of Baitussalam Educational Complex acheived outstanding results at the National Engineering Robotics Contest held at NUST EME College.
Baitussalam continues to impart high quality education and tarbiya in various educational projects all over Pakistan.… pic.twitter.com/pTQ1OgIdH1
— Baitussalam Welfare Trust (@Baitussalam_Org) July 16, 2023
بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ جو جامعہ بیت السلام کا ذیلی ادارہ ہے، نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ قومی روبوٹکس مقابلے میں حاصل کی گئی شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے بے حد مشکور اور شکر گزار ہیں۔
جامعہ بیت السلام کے طلبہ نے ماڈیولر اسکول کیٹیگری میں پہلی اور ریڈی ٹو ریس کیٹیگری میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
NERC میں جامعہ بیت السلام کی شاندار کامیابی ان کے طلباء کی غیر معمولی صلاحیتوں اور لگن کا ثبوت ہے۔ ان کا یہ کارنامہ نہ صرف ان کے ادارے کیلئے قابل فخر ہے بلکہ روبوٹکس اور آٹومیشن جیسے متنوع شعبوں میں جامعہ بیت السلام کی بہترین کارکردگی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔