مدیحہ نقوی کا یوٹرن، حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی معمہ بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مدیحہ نقوی
(فوٹو: آن لائن)

مارننگ ٹی وی شو کی میزبان مدیحہ نقوی نے اداکار آغا علی اور حنا الطاف کی علیحدگی پر دئیے گئے بیان سے یوٹرن لے لیا جس کے بعد صورتحال پیچیدہ ہوگئی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر مدیحہ نقوی کے وائرل ویڈیو کلپ میں مارننگ شو کے دوران مدیحہ نقوی نے کہا کہ اب آغا علی اور حنا الطاف تعلقات میں نہیں رہے۔ میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد ٹی وی شو کی میزبان مدیحہ نقوی نے وضاحت پیش کرکے معذرت بھی کرلی۔

زبان پھسل گئی تھی،  آغا اور حنا الطاف کی طلاق کے بیان پر مدیحہ نقوی کی وضاحت

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مدیحہ نقوی نے حنا الطاف اور آغا علی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کی طلاق کی تصدیق کرنے والی کون ہوتی ہوں؟ میں نے جو کچھ بھی کہا وہ زبان پھسل جانے کے باعث تھا اور سب کچھ فکر مندی میں کھیل کھیلتے ہوئے ہوا۔

اپنی اسٹوری میں مدیحہ نقوی کا مزید کہنا ہے کہ مجھے یہ نہیں کہنا چاہئے تھا اور میرے ناظرین سمجھتے ہیں کہ میں صڑف توجہ حاصل کرنے کیلئے کچھ نہیں کہتی، میرا مقصد کسی کو تکلیف دینا نہیں تھا، خاص طور پر ان دونوں خوبصورت افراد کو جن کی میں بہت تعریف کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ حنا الطاف اور آغا علی نے مئی 2020 میں شادی کی اور 2022 سے ہی دونوں کے مابین علیحدگی کی افواہ پھیل گئی جس کی آغا علی نے تردید بھی کی، تاہم مدیحہ نقوی کی جانب سے بیان سامنے آنے کے بعد علیحدگی کی غلطی سے کی گئی تصدیق نے مداحوں کو افسردہ کردیا تھا۔

Related Posts