میرا دل یہ پکارے آجا، پاکستانی ٹک ٹاکر کا رقص مادھوری نے بھی کاپی کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرا دل یہ پکارے آجا، پاکستانی ٹک ٹاکر کا رقص مادھوری نے بھی کاپی کرلیا
میرا دل یہ پکارے آجا، پاکستانی ٹک ٹاکر کا رقص مادھوری نے بھی کاپی کرلیا

ممبئی: میرا دل یہ پکارے آجا، پاکستانی ٹک ٹاکر کا رقص مادھوری نے بھی کاپی کرلیا، ہندوستانی اداکارہ ماھوری اب تک کی سب سے مشہور شخصیت ہیں جنہوں نے اس گانے کے رقص کو کاپی کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ کی طرح ڈانس کیا، جو سوشل میڈیا کی زینت بن گیا ہے، جبکہ مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

مادھوری نے یہ گانا اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا جہاں اسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا۔ ہم آپ کے ہیں کون کی اداکار ہ اس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں جب وہ ایک خوبصورت ساڑھی میں کلاسک ہٹ گانے پر جھوم رہی تھی۔

مادھوری نے اس مشہور گانے کو پوسٹ کیا، کچھ مداحوں نے دیوداس اسٹار کی تعریف کی جب کہ کسی نے اس ٹرینڈ میں شامل ہونے پر انہیں تنقیدکا نشانہ بنایا۔

پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ کی اپنی دوست کی شادی کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، جسے لاکھوں افراد نے دیکھا۔ اس کے دلکش رقص کے انداز نے ہندوستانی اور پاکستانیوں کو لتا منگیشکر کے کلاسک ہٹ گانے پر رقص کرنے پر مجبور کر دیا۔

انہیں حال ہی میں پاکستانی ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو، گڈ مارننگ پاکستان میں مدعو کیا تھا۔

Related Posts