پاکستان بھر میں قومی ہیرو ایم ایم عالم کی 9ویں برسی آج منائی جارہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Death anniversary of 1965 War Hero M. M. Alam being observed today

اسلام آباد: وطنِ عزیز پاکستان کے قومی ہیرو ائیر کموڈور محمد محمود عالم کی 9ویں برسی آج منائی جارہی ہے جنہیں قوم ایم ایم عالم کے نام سے جانتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دشمن کو پلک جھپکتے میں خاک و خون میں نہلا دینے والے ایم ایم عالم نے 1965ء کی جنگ کے دوران انتہائی کم وقت میں بھارت کا بھاری جانی نقصان کیا۔

جنگی میدان میں بھاری عددی برتری رکھنے والے دشمن کو ایم ایم عالم نے دھول چٹا دی۔ 65ء کی جنگ میں ایم ایم عالم نے دشمن کے 5 لڑاکا طیاروں کو 1منٹ سے بھی کم وقت میں تباہ کردیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایم ایم عالم کا نام درج کیا گیا۔ دشمن کے پاس ایم ایم عالم ےکے سیبر 86 نامی جنگی جہاز کے مقابلے میں ہنٹر طیارے تھے جن کی صلاحیتیں ہر لحاظ سے سیبر 86 سے بہتر مانی جاتی ہیں۔ 

ایم ایم عالم نے مجموعی طور پر دشمن کے 9 طیاروں کو تباہ کیا۔ پاک فوج نے ایم ایم عالم جیسے قومی ہروز اور عوام کے جوش و جذبے کے ساتھ ساتھ قوتِ ایمانی سے بھی 1965ء کی جنگ دشمن سے جیت لی۔ ایم ایم عالم کی وفات 18 مارچ 2013ء کو ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا اہم فیصلہ، وفاقی کابینہ میں آئندہ چند روز میں ردوبدل کا امکان

Related Posts