اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں قائد ایوان وسیم شہزاد، راجا ظفرالحق،سراج الحق، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، سلیم مانڈوی والا، مولانا عبدالغفورحیدری، عثمان کاکڑ، سجاد طوری، جہانزیب جمالدینی سمیت دیگر شریک ہوئے۔
ظہرانے کے دوران تمام پارلیمانی لیڈرزنے صوبائی نشستوں میں اضافے سے متعلق چیئرمین سینیٹ کی کوششوں کو سراہا۔ پارلیمانی رہنماؤں نے گفتگو کے دوران کہا کہ بلوچستان بڑا صوبہ ہے جبکہ عوامی نمائندگی کم ہے، بلوچستان کی صوبائی نشستیں بڑھنے سے دور کےاضلاع بھی ترقی کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔
صادق سنجرانی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں پارلیمانی رہنماؤں کی جانب سے بلوچستان کی صوبائی نشستوں میں اضافے کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا۔پارلیمانی لیڈرزکی جانب سے بلوچستان کی نشستوں میں اضافےکی قانون سازی کے لیے مشترکہ حکمت عملی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین صادق سنجرانی کا 5 اپریل تک سینیٹ سیکریٹریٹ بند رکھنے کا حکم