لمپی اسکن بیماری: دودھ کی فروخت اور قیمت میں نمایاں کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کی ستائی عوام پر ایک اور ظلم، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا
مہنگائی کی ستائی عوام پر ایک اور ظلم، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا

کراچی: گائیوں میں ہونے والی جلدی بیماری لمپی اسکن نے دودھ مافیا کو لگام دے دی، آئے روز دودھ کی قیمتیں بڑھانے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے۔

کراچی کی سب سے بڑی دودھ منڈی بھینس کالونی میں دودھ کی فروخت میں 40فیصد کمی سامنے آئی ہے، ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ دودھ منڈی میں فی من قیمتیں 2500 روپے تک گر گئیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 80 روپے کمی ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں دودھ سستا ہونے کے باوجود شہری اسے خریدنے سے گریز کررہے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ 70 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا اس کے علاوہ کراچی کئی مقامات پر ایک لیٹر دودھ کے ساتھ ایک لیٹر فری دینے کے بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دودھ فروشوں نے لاؤڈ اسپیکرسے آوازیں لگا کر سستا دودھ فروخت کرنا بھی شروع کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی دودھ فروشوں کو خاطرخواہ کامیابی نہ مل سکی۔

ذرائع کے مطابق مویشیوں میں جلدی بیماری لمپی اسکن کی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے، صوبائی ٹاسک فورس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بیمار جانوروں کی تعداد27 ہزار 734 سے تجاوز کرگئی۔

مزید پڑھیں:ہماری درآمدات میں کمی،برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، شوکت ترین

صوبائی ٹاسک فورس کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 16 ہزار 424جانور جلدی بیماری کا شکار ہوئے جبکہ اب تک لمپی اسکن سے225 جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Posts