سندھ میں لمپی کی صورتحال انتہائی تشویشناک، ہزاروں مویشی متاثر،189 ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lumpy skin disease affects thousands of cattle in Sindh

کراچی :سندھ میں مویشیوں میں لمپی اسکن ڈیزیز سے پیدا ہونے والی صورت حال سنگین ہو گئی ، جانوروں کی ہلاکتوں میں اضافہ، مرنے والے کی تعداد 189ہو گئی۔

صوبائی ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جانوروں میں جِلدی بیماری کی صورت حال سنگین صورت اختیار کر گئی ہے جس کی وجہ سے مرنے والے جانوروں کی تعداد میں اضافہ 189 ہو گئی ہے، جِلدی بیماری سے ایک روز میں مزید 18 جانور مر گئے۔

ٹاسک فورس کے مطابق بیمار جانوروں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہو گیا، بیماری میں مبتلا جانوروں کے 590 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ جانوروں کی تعداد 26 ہزار431 ہو گئی۔

کراچی میں سب سے زیادہ 16 ہزار 134، ٹھٹھہ میں 4 ہزار 414، حیدر آباد میں 506، ٹنڈو محمد خان میں 782، بدین میں 827، تھانہ بولا خان میں 690، خیر پور میں 554، قمبر شہداد کوٹ میں 473، جامشورو میں 347، سانگھڑ میں 610 گائیں جلدی بیماری سے متاثر ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ میں لمپی اسکن وائرس کا پھیلاؤ نہ رُک سکا، کیسز کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی

دوسری طرف لمپی اسکن سے صحت یاب ہونے والے جانوروں ک تعداد 10 ہزار 41 ہو گئی ہے۔وائرس سے مرنے والے جانوروں کی تعداد ٹھٹھہ میں 46، حیدر آباد میں 12، سجاول میں 9، ٹنڈو محمد خان میں 5، بدین میں 5، سانگھڑ میں 10، مٹیاری میں 3، خیر پور میں 27، قمبر شہداد کوٹ میں 10، تھانہ بولا خان میں 21، جامشورو میں 10، دادو میں 1، بے نظیر آباد میں 5 اور کراچی میں 20 ہے۔

Related Posts