کراچی: جرمن ائیر لائن لفتھانزا پاکستان سے پروازوں کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کرچکی ہے جس پر پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی جانے والے مسافروں کیلئے جرمن ائیر لائن لفتھانزا فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن پاک جرمنی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔
پاکستان کا گرے لسٹ سے اخراج، ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج ہوگا
ریجنل ہیڈ لفتھانزا ائیر لائن لوئس مونرئیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لفتھانزا کی خواہش ہے کہ پاکستان سے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہو جس سے پاک جرمنی تجارتی و سفارتی تعلقات کو تقویت ملے گی۔
لفتھانزا ائیر لائن کے ریجنل ہیڈ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان سے فلائٹ آپریشن کا دوبارہ آغاز ہو۔ پاکستانی عوام بھی چاہتے ہیں کہ لفتھانزا پاکستان سے جرمنی کی جانب پروازوں کا آغاز کردے جس پر پیشرفت ہورہی ہے۔
لوئس مونرئیل نے کہا کہ ہم مختلف شعبہ جات پر کام کر رہے ہیں، پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بھی مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ کے بین الاقوامی معیار کو بھی سراہا۔