مشہور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر حال ہی میں ایک نئی سریز شروع ہوئی ہے جس میں میلا کونس مرکزی کردار میں ہیں، یہ سیریز رواں ہفتے ریلیز ہونے والی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔
آیئے دیکھتے ہیں کہ آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ نیٹ فلکس کے شوقین افراد کو اِسے ضرور دیکھنا چاہیے؟
سیریز کا موضوع
سیریز میں ایک زندہ دل لڑکی عینی کو دکھایا گیا ہے جو کہ ایک میگزین میں رائٹر ہے، اُس کی زندگی ہرلحاظ سے مکمل نظر آتی ہے، جس کے پاس ایک اچھی نوکری ہے، خوبصورت، دولت مند اور محبت کرنے والا شوہر ہے، مختصر یہ کہ وہ اس کائنات کی سب سے خوش قسمت لڑکی ہے۔
عینی کی زندگی اس وقت تبدیل ہوتی ہے جب ایک دستاویزی فلمساز آرون شاکرنے 1999 میں ایک نجی اسکول کے فائرنگ کے واقعے پر اُن کا انٹرویو کرنے کا ارادہ کیا۔
عینی کے ہم جماعت ڈین بارٹن نے اُن پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا اور اس نے دستاویزی فلم کا حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ڈین بارٹن اب ایک سیاست دان تھا جس نے بندوق کے قوانین پر نظر ثانی کرنے پر بڑے پیمانے پر کام کیا تھا اور حال ہی میں ایک کتاب شائع کی تھی۔
فلمساز آرون کا مقصد تھا کہ عینی اپنی سچائی کے بارے میں بتائے کیونکہ اس نے اپنی سچائی کے بارے میں کبھی نہیں بتایا تھا کہ اس کے ساتھ کیا ہواتھا۔
خلاصہ
لکیسٹ گرل کی کہانی شوتنگ، دھماکے، اجتماعی عصمت دری اور اُس کے بعد پیش آنے والے واقعات کی عکاسی کرتی ہے۔
کیا اِس کی کہانی فرضی ہے یا سچی؟
لکیسٹ گرل کی زیادہ تر کہانی افسانوی ہے تاہم، جیسیکا نول جنہوں نے اس کی کہانی لکھی ہے کے مطابق اجتماعی عصمت دری کا واقعہ اُن کے اپنے دردناک تجربے پر مبنی ہے۔
فلم کو کیوں دیکھنا چاہیے؟
فلم کی کہانی بہت دلچسپ ہے کیونکہ اس میں دکھایا گیا ہے کہ زیادتی کا شکار کوئی بھی ہوسکتا ہے، ضروری نہیں کہ اگر آج ایک شخص مسکرارہا ہے اور کامیاب ہے تو اس کے ماضی میں کچھ بھی نہیں ہوا، مختصراََ یہ کہ اس سیریز سے یہ پیغام ملتا ہے کہ معاشرے کو اپنے غموں کے بارے میں بتانے کیلئے ضروری نہیں کہ آپ غم کا اشتہاربن کر گھومیں۔