لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو انجینئرنگ کور کے کرنل کمانڈنٹ مقررکردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

moazzam aijaz
moazzam aijaz

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئر سینٹر رسالپور کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو انجینئرنگ کور کے کرنل کمانڈنٹ مقررکردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئرز سینٹر رسالپور کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ مختلف آپریشنز، قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرز کور کا کردار قابل تعریف ہے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کرنل کمانڈنٹ انجینئرز کے بیجز لگائے ، سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید محمود بخاری سمیت بڑی تعداد میں حاضر اور ریٹائر افسران، جوانوں اور شہدا کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

Related Posts