راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی، آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل مقرر کردئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک رواں ماہ 30 ستمبر کو پاک فوج کے اہم ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اس وقت لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آرمی ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو راولپنڈی) میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو 30 ستمبر تک اسی عہدے پر کام کریں گے۔
بعد ازاں 30 ستمبر کو لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھال لیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک پاک فوج میں کمانڈ اینڈ کنٹرول کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
ماضی میں بلوچستان میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ سنبھال چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کورس کے دوران اعزازی شمشیر بھی حاصل کی تھی۔
اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں جو فورتھ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ ہیں۔