لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کورکمانڈر پشاور کی کمان سنبھال لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کورکمانڈر پشاور کی کمان سنبھال لی
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کورکمانڈر پشاور کی کمان سنبھال لی

راولپنڈی: انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور تعیناتی کے بعد پشاور کور کی کمان سنبھال لی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کمانڈ تبدیلی کی شاندار تقریب کے دوران کمان سنبھالی جو آرمی کے کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں منعقد ہوئی۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات یاد رکھی جائینگی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم چاہتے ہیں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید خدمات جاری رکھیں، عامر ڈوگر

ڈی جی آئی ایس آئی تبدیل، جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کمان نئے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے سپرد کی۔ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نئے ڈی جی کے طور پر تعینات ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اکتوبر کے آغاز میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ہوئے۔ ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی تعینات کردئیے گئے۔ اسی دوران جنرل فیض حمید کی بطور کور کمانڈر پشاور تعیناتی ہوئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا۔

وزیر اعظم نے 4روز قبل ہونے والی ملاقات میں کور کمانڈر پشاور کے طور پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی نئی تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جنرل فیض حمید نے وزارتِ خارجہ میں مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھی الوداعی ملاقات کی۔ 

Related Posts