لاہور: آئل اینڈ کیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عید سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے کمی کی گئی ہے۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی 2022 ءکیلئے قیمت 1 لاکھ 48 ہزار 725 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی تھی جبکہ پاک عرب ریفائنری نے اپنی قیمت میں 13 ہزار 723 روپے کمی کی ہے جس کے بعد پارکو نے نئی قیمت 1 لاکھ 35 ہزار فی میٹرک ٹن مقرر کر دی ہے۔
گزشتہ حکومت نے کراچی کے صنعتکاروں کو ریلیف دیا، اتحادی حکومت نے سپر ٹیکس لگادیا، چیئرمین اپیرئل فورم