لوئر کوہستان میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوئر کوہستان: لوئر کوہستان میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی لوئرکوہستان کے علاقے بشام سے کولئی پالس جارہی تھی کہ کھائی میں جاگری۔ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔

ریسکیو 1122 لوئر کوہستان کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے تحصیل اسپتال پٹن منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کانک ڈیم میں ڈوب کر بہن بھائی لقمہ اجل بن گئے

ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم کو کال موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیمیں بمعہ ایمبولینس جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوئے اور ریسکیو آپریشن انجام دیا۔

امدادی سرگرمیوں کے فوراً بعد مقامی افراد نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اپنے گھروں میں منتقل کیا۔

Related Posts