مساجد میں لاوڈاسپیکرز کی کم آواز،سعودی وزیرِ مذہبی امور نے حمایت کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مساجد میں لاوڈاسپیکرز کی کم آواز،سعودی وزیرِ مذہبی امور نے حمایت کردی
مساجد میں لاوڈاسپیکرز کی کم آواز،سعودی وزیرِ مذہبی امور نے حمایت کردی

ریاض: سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور عبداللطیف الشیخ کا مساجد میں لاوڈ اسپیکرز کی آواز کو دھیمی کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نمازیوں کو اذان کی آواز کا انتظار کرنے بجائے مقررہ وقت پر مسجد پہنچ جانا چاہیئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کے بعد سعودی عرب میں مساجد کو لاوڈ اسپیکر کے والیم کو زیادہ سے زیادہ حد کے ایک تہائی تک رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی سرکاری میڈیا پر وزیر برائے مذہبی امور عبداللطیف الشیخ کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں وزیر نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نمازیوں کو اذان کی آواز کا انتظار کرنے بجائے مقررہ وقت پر مسجد پہنچ جانا چاہیئے۔

مذہبی امور کے وزیر نے مزید کہا کہ ٹیلی وژن کے ذریعے ہر گھر میں اذان کی آواز پہنچ جاتی ہے اور وقت دیکھنے کی سہولت بھی سب کے پاس ہے اس لیے بہت تیز آواز میں لاوڈاسپیکر کے استعمال کی ضرورت نہیں۔

جس سے بچے اور بیمار بزرگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔سعودی عرب میں اس فیصلے پر ملا جلا رجحان کو دیکھنے کو ملا ہے تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہوٹلز اور شاپنگ سینٹرز میں تیز آواز میں موسیقی کو بند کیا جائے۔

Related Posts