اپنے کام سے محبت ہے، پیسے اور شہرت سے نہیں، کنگنا رناوت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنے کام سے محبت ہے، پیسے اور شہرت سے نہیں، کنگنا رناوت
اپنے کام سے محبت ہے، پیسے اور شہرت سے نہیں، کنگنا رناوت

ممبئی:بالی وڈ کی متنازع شخصیت اور اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ میں فلم انڈسٹری میں ’ان چاہی لڑکی‘ تھی لیکن انڈسٹری میری بہت ضرورت تھی۔

بالی وڈ فلم ساز وویک رانجن اگنی ہوتری کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کنگنا کی صلاحیتوں کو سراہاگیا تھا۔فلم ساز کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کنگنا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں ایک ان چاہی لڑکی تھی۔

لیکن آج میں بہترین فلم بینوں، فنکاروں اور ماہرین کے ساتھ کام کرتی ہوں، میں اپنے کام سے پیار کرتی ہوں، لیکن پیسے اور شہرت کے لیے نہیں، لوگ مجھے دنیا کی بہترین شخصیت سمجھ کر کہتے ہیں کہ تم ہی صرف یہ کرسکتی ہو۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں ناپسندیدہ تھی لیکن آج میری بہت ضرورت ہے۔خیال رہے کہ کنگنا اس سے قبل بھی اپنی سالگرہ پر کی گئی پوسٹ میں انکشاف کرچکی ہیں کہ نانی دادی سے یہ کہانیاں سنتی آئی ہوں کہ ایک بیٹی کی موجودگی میں دوسری بیٹی کی پیدائش نے ہر ایک کو مایوس کیا۔

لیکن انھیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ میں بہت خوبصورت تھی اور میری شادی کرنا کوئی بڑا بوجھ نہیں ہو گا۔کنگنا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ سب اس قصے پر ہنستے تھے اور اس واقعے نے ہر بار مجھے افسردہ کیا۔

مزید پڑھیں: ایمن اور منال کی لڑائیوں کی اصل وجہ اورگھروالوں کا دلچسپ رویہ

Related Posts