موٹر وے پر لگنے والی لمبی قطاریں، ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی وجہ سے نہیں، ڈائریکٹر ایکسائز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹر وے پر لگنے والی لمبی قطاریں، ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی وجہ سے نہیں، ڈائریکٹر ایکسائز
موٹر وے پر لگنے والی لمبی قطاریں، ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی وجہ سے نہیں، ڈائریکٹر ایکسائز

اسلام آباد: ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر آئی ایم ٹیگ کے لیے جو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اس میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ وہ گاڑیاں ہیں جو ان رجسٹرڈ ہیں اور ان رجسٹرڈ گاڑیوں کو موٹروے پولیس ایم ٹیگ ایشو نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اسلام آباد کے شہریوں کو اپنی ان رجسٹرڈ گاڑیاں رجسٹر کرانی چاہئیں، پھر اس کے بعدآئی ایم ٹیگ ایشو ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری میٹنگ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر موٹرویز سے ہوئی ہے، موٹر ویز حکام کا کہنا ہے کہ نئی اپلائڈ فار گاڑیوں کو ایم ٹیگ ایشو نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے موٹروے پر سفر کرنے والوں کو مشکلات درپیش ہیں ہیں۔

ڈائریکٹر ایکسائز نے کہا کہ میرے آفس میں رجسٹریشن کے لیے آنے والی گاڑیوں کو ایک ہی دن میں رجسٹریشن سلیپ اور نمبر پلیٹس جاری ہوجاتی ہیں۔

ہمارے درمیان یعنی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور موٹروے کے درمیان ڈیٹا انٹیگریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے جن گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل پہلے سے مکمل ہے انہیں موقع پر ہی ایم ٹیگ دیا جارہا ہے۔

ہم چند دنوں میں ایکسائز آفس میں ایم ٹیگ کاؤنٹر علیحدہ بنا رہے ہیں، نئی رجسٹریشن ہونے والی گاڑیوں کو فوری طور پر طور پر ایکسائزآفس سے ہی ایم ٹیگ ایشو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو کہتا ہوں کہ فوری طور پر ان رجسٹرڈ گاڑیوں کو رجسٹرڈ کرائیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں۔

Related Posts