ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کیلئے عوام کی لمبی قطاریں، پھول کم پڑگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کیلئے عوام کی لمبی قطاریں، پھول کم پڑگئے
ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کیلئے عوام کی لمبی قطاریں، پھول کم پڑگئے

برطانوی عوام کا ملکہ برطانیہ سے اظہارِ محبت اس وقت دیدنی تھا جب اُن کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد کی ویسٹ منسٹر کے باہر طویل قطاریں لگ گئیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ برطانیہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا، ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج کی جانب سے پریڈ کی گئی اور ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی، دعائیہ تقریب میں شاہ چارلس سوئم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

آنجہانی ملکہ کا آخری دیدار کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد ویسٹ منسٹر کے باہر جمع ہوگئی، گھنٹوں لائن میں انتظار کرنے والی ایک برطانوی خاتون نے ملکہ برطانیہ سے محبت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے اپنے بازو پر آنجہانی ملکہ کا ٹیٹو بنوا لیا۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے جو 19 ستمبر کو اختتام پزیر ہوں گیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کا دورہ، ہنگری نے پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالرشپ میں اضافہ کردیا

دوسری جانب ملکہ کے انتقال پر پھولوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، ترکی سے پھول ٹرکوں کے بجائے کارگو طیارے پر برطانیہ پہنچائے جانے لگے ہیں۔

ترکی کے مطابق برطانیہ سے پھولوں کے آرڈرز میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ترک پھول فروش صرف 40 فیصد مانگ کو پورا کرنے کے قابل ہیں کیونکہ پہاڑی علاقوں میں پیداوار کم ہو رہی ہے۔

ترکش کارگو کا کہنا ہے کہ انطالیہ اور اسپارٹا سے آخری رسومات کے لیے تیرہ ٹن وزنی پانچ لاکھ سے زائد پھولوں کی ترسیل شروع کر دی ہے۔

ترک کارگو نے ہفتے کے آغاز میں تقریباً چار ٹن پھول لندن پہنچائے تھے، ترکی سے برطانیہ کو پھولوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts