دبئی میں نواز شریف اور آصف زرداری کی طویل ملاقات، نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات پر مشاورت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی: دبئی میں پاکستان کی دو بڑی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

میاں نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان دبئی میں ہونے والی اہم ملاقات میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات میں عام انتخابات کیلئے اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ، عبوری حکومت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی گئی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے ساتھ دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم برقرار ہے، امریکی محکمہ خارجہ

ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی پر بھی مشاورت ہوئی جبکہ موجودہ اہم سیاسی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کے قائدین کی عید کے بعد دوبارہ ملاقات ہوگی، جس میں اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔

قائد مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے لئے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Related Posts