لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی، منگل کی بجائے پرسوں سے شروع ہوگا، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی، منگل کی بجائے پرسوں سے شروع ہوگا، عمران خان
لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی، منگل کی بجائے پرسوں سے شروع ہوگا، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے شیڈول کی تبدیلی کے بارے میں بتایا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے لاہور میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، لانگ مارچ کل کی بجائے پرسوں سے شروع ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے، میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ، وزارت داخلہ کا پنجاب حکومت کو خط

پاک فوج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔

لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے سابق وزیراطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ شیئر کی ہے۔

Related Posts