دبئی:متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کو 2021 میں دنیا کے 10 بہترین شہروں میں سے پانچویں بہترین شہر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔جبکہ لندن پہلے نمبر پر آکر بازی لے گیا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناقابل فراموش تجربات، عرب ثقافت اور لگژری زندگی کے حامل دبئی پر کرونا وبا کے اثرات مندمل ہوتے نظر آرہے ہیں۔
دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت اور دنیا کے سب سے مصروف ترین شاپنگ مال کے حامل شہر کی حیثیت سے دبئی دنیا کے سب سے منفرد شہروں میں سے ایک ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں 2010 کی دہائی کے دوران ایک نئی جدت دیکھنے کو ملی ہے، یہ شہر امیر ترین اماراتیوں کے گڑھ سے بدل کر بین الاقوامی سیاحت اور تجارت کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔
اس تبدیلی کی وجہ سے دبئی میں سب سے زیادہ تارکین وطن موجود ہیں۔اس لسٹ میں دس بہترین شہروں میں لندن،پیرس، نیویارک، ماسکو، دبئی، ٹوکیو، سنگاپور، لاس اینجلس، بارسلونا اور میڈریڈشامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت،ٹینس کھیلنے کیلئے نکلی برطانوی ڈپلومیٹ جنسی ہراسگی کا شکار ہوگئی