لندن، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو ضمانت پر رہاکردیا گیا
لندن، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو ضمانت پر رہاکردیا گیا

لندن: اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کی کراؤن کورٹ نے کرکٹر ناصر جمشید کی جانب سے دائر ضمانت پر رہائی کی درخواست کی۔

عدالت نے ناصر جمشید کو ڈی پورٹ نہیں کیا،یعنی پاکستانی کرکٹر انگلینڈ میں رہ کر اپنی بے دخلی کا کیس لڑ سکتے ہیں اور اپنے آپ کو بے قصور ثابت کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر رواں برس فروری میں 17 ماہ قید سنائی تھی اور وہ اپنی آدھی سزا مکمل کر چکے ہیں۔مگر اب انہیں ضمانت دے دی گئی ہے۔

ناصر جمشید کی اہلیہ برطانوی شہری ہیں اور کرکٹر اس وقت برطانیہ میں اسپاوز ویزے پر موجود ہیں، برطانوی قوانین کے مطابق اگر کسی غیر برطانوی شہری کو 12 ماہ قید کی سزا ہو جائے تو اسے ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اظہر علی کو کپتانی چھوڑ کر بیٹنگ پر توجہ دینی چاہئے، شعیب اختر کی ماہرانہ رائے

Related Posts