لندن:شہزادہ چارلس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن:شہزادہ چارلس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی
لندن:شہزادہ چارلس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

لندن: برطانوی شہزادے چارلس میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے جس کے بعد شہزادے کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور ان کی انتہائی نگہداشت کی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 71 سالہ ولی عہد چارلس میں نزلہ اور زکام جیسی علامتیں پیدا ہوئیں تھی‘ جس کے بعد اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادے نے گزشتہ دو ماہ میں کئی مہمانوں سے ملاقاتیں کی تھیں اور وہ بیرون ملک دورے پر بھی گئے تھے۔

برطانوی شہزادہ چارلس کی سرکاری رہائش گاہ کے ترجمان کے مطابق شہزادہ چارلس میں اس بیماری کی علامات ابھی معمولی نوعیت کی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ اس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

جبکہ برطانوی شہزادے کی اہلیہ کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے مگر اُن میں مذکورہ وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

Related Posts