کراچی کے مضافاتی علاقے ضلع ملیر میں ٹڈی دل کے جھنڈ پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مضافاتی علاقے ضلع ملیر میں ٹڈی دل کے جھنڈ پہنچ گئے
کراچی کے مضافاتی علاقے ضلع ملیر میں ٹڈی دل کے جھنڈ پہنچ گئے

کراچی: کراچی کے مضافاتی علاقے ضلع ملیر میں ٹڈی دل نے اپنا وار شروع کردیا،فصلوں کے تباہ ہونے کے خدشات بڑھ گئے،حکومت سندھ کا محکمہ زراعت ایسے وقت میں کہیں نظر نہیں آرہا۔ کئی مقامات پر ٹڈی دل نے ہریالی کو اجاڑ دیا۔

ضلع ملیر کے زرعی علاقوں مراد میمن، گوٹھ ڈملوٹی، درسانہ چنہ، کاٹھور و دیگر مقامات پر کھڑی فصلوں، پھلوں اور میوہ جات کے باغات۔ سبزیوں پر بھی یلغار کی ہے۔ ادھر شہری آبادی کے قریب ماڈل کالونی کے سامنے سیکڑوں ایکڑ رقبے پر قائم آرمی ڈیری فارم میں کروڑوں کی تعداد میں ٹڈی دل موجودہیں جنہوں نے کھڑی فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔

یاد رہے کہ آرمی ڈیری فارم پاک افواج کے افسران کے لئے دودھ اور دودھ سے بننے والی اشیاء کا ایک بڑا ذریعہ ہے.ٹڈی دل اس سے قبل سندھ سمیت پاکستان کے مختلف اضلاع میں کھڑی فصلوں کو تباہ کر چکاہے۔

ماہرین نے خدشات ظاہر کئے ہیں کہ ڈٹڈی دل کے حملوں سے آئندہ اجناس کا قحط پڑھ سکتا ہے، جبکہ سبزیوں کی کمی کا بھی کراچی کو کمی کا سامنا ہو سکتا ہے اس کے علاوہ سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔

Related Posts