کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 3صنعتی یونٹس کو سربمہر کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 3صنعتی یونٹس کو سربمہر کردیا گیا
کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 3صنعتی یونٹس کو سربمہر کردیا گیا

کراچی:کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سندھ حکومت کا پہلا سخت ایکشن، کراچی میں تین صنعتی یونٹس کو سربمہر کردیا گیا۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے اصولوں کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی، کورونا ایس او پی پر عمل نہ کرنے والی 2 ادویہ ساز کمپنیوں کو سربمہر کردیاگیا ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ داخلہ کی ایس او پی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

دونوں دوا ساز اور ایک چائے بنانے والی کمپنی نے ایس او پی کے تحت ملازمین کیلیے ٹرانسپورٹ کا غلط استعمال کیا جس میں ملازمین کے سماجی فاصلے کو نظر انداز کیا گیا۔ جبکہ ایس او پی کے تحت صنعتی ورکرز کی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ اختیار کرنا لازمی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملازمین کی بڑی تعداد کو بس میں سوار کیا گیا تھا۔خواتین ملازمین کی بڑی تعداد بس میں موجود تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے دونوں ادویہ ساز اور چائے کی کمپنی کمپنیز کو سیل کردیا ہے۔ ایس او پی کی خلاف ورزی پر چائے بنانے والی کمپنی بھی سربمہر کردی گئی۔

مذکورہ کارروائی ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی سربراہی میں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور طبی ماہرین کی ہدایات پر خدارا عمل کیا جائے۔لاک ڈاؤن میں دی گئی سہولت کے غلط استعمال سے گریز کیا جائے۔

Related Posts