کورونا کے سبب اسٹاک مارکیٹ بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پی ایس ایکس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bears return to PSX as KSE-100 sheds 945 points

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ڈائریکر احمد چنائے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب اسٹاک مارکیٹ بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اس سے قبل سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں، مقامی ٹی وی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی بند ہونیکا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

مقامی ٹی وی نے سندھ میں لاک ڈاؤن کرکے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی بند کرنیکا دعویٰ کیا تھا، ممکن ہے کہ اسٹاک بروکرزگھروں میں بیٹھ کر آن لائن ٹریڈنگ کریں۔

اسٹاک مارکیٹ کی بندش کی افواہوں کے باعث مارکیٹ کے  سرمایہ کاروں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔بروکرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بند ہونے سے پورے ملک میں منفی اثر پڑے گا۔

مزید پڑھیں: اسکولز دوبارہ بند، کیا پاکستان ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جارہا ہے؟

اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے منفی اطلاعات کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے انویسٹمنٹ روک دی ہے اور اگر مارکیٹ بند ہوئی تو تاجروں کو بھاری نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے ملک میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل کئی شہروں میں اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس کے باوجود ملک میں کورونا کیسز تیزی کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔

Related Posts