حریت رہنما کا انتقال، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن، علی گیلانی کے گھر پر فوج تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریت رہنما کا انتقال، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن، علی گیلانی کے گھر پر فوج تعینات
حریت رہنما کا انتقال، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن، علی گیلانی کے گھر پر فوج تعینات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، غاصب مودی حکومت نے حریت رہنما کے گھر پر فوج تعینات کردی ہے۔

معروف حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کو آج سری نگر کے مزارِ شہداء میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ قابض بھارتی فوج نے ان کے گھر کو محاصرے میں لے لیا۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے مزید کہا کہ قابض بھارتی فوج حریت رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ کیلئے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے نام پر چھاپے مار رہی ہے۔

مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کی فوری تدفین کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ مظلوم کشمیریوں کو میت کے قریب نہیں آنے دیا جارہا۔ انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس پر وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔

کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتقال گزشتہ روز ہوا جس پر آج پاکستانی پرچم سرنگوں رہے گا۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی طویل عرصے سے علیل تھے۔

مزید پڑھیں: سید علی گیلانی انتقال کر گئے، پاکستان میں 1روزہ سوگ کا اعلان

Related Posts