کراچی: شہر قائد میں اومی کرون وائرس پھیل گیا، درجنوں شہری نئی وباء سے متاثر، شہری انتظامیہ نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگادیا۔
گلشن اقبال سب ڈویژن کے علاقے بلاک 7 میں ایک درجن افراد میں اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص کے بعد ڈپٹی کمشنر ایسٹ طحہ سلیم نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا ،مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی ۔
ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی عملدرآمد کروایا جائے گا ،مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قراردیا گیا ہے جبکہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 31 دسمبر کی رات 12 بجے سے 14 جنوری کی شام تک نافذالعمل رہے گا۔
مزید پڑھیں:اومی کرون کا خطرہ بڑھ گیا، حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا