لاک ڈاؤن نے دیہاڑی پیشہ مزدوروں کی کمر توڑ دی ہے، ریحان ہاشمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن نے دیہاڑی پیشہ مزدوروں کی کمر توڑ دی ہے، ریحان ہاشمی
لاک ڈاؤن نے دیہاڑی پیشہ مزدوروں کی کمر توڑ دی ہے، ریحان ہاشمی

راچی:چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن نے دیہاڑی پیشہ مزدوروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،لاک ڈاؤن کی مؤثر حکمت عمل مرتب نہ ہونے کے باعث غریب و نادار افراد کے گھروں کا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔

موجودہ صورتحال میں بے روزگار ہونے والے طبقے کو غذائی اجناس اور راشن کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں حکومت ناکام ہوچکی ہے اور اپنی ذمہ داری پوری کرتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔

حکومتی آسروں اور وعدوں کی بنیاد پر عوام کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑا جاسکتا،لہٰذا حق پرست منتخب نمائندے مخیر حضرات و فلاحی تنظیموں کے تعاون سے بے روزگار اور ضرورت مند افراد کی عملی مدد کررہے ہیں۔

چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ حکومت عملی اقدام کے بجائے صرف اعلانات پر ہی انحصار کر رہی ہے جو آنے والے دنوں میں مزید مشکلات میں اضافہ کرے گا۔

ریحان ہاشمی نے منتخب بلدیاتی نمائندگان کے ہمراہ ضلع وسطی کی مختلف یوسیز میں ضرورت مند افراد سمیت نارتھ کراچی میں رہنے والے عیسائی اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند افراد کے لئے بھی راشن پہنچایا۔

دوسری جانب چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی میں ریسکیو عملے کی جانب سے جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلوں کو ممکن بنانے کے لئے لگائے جانے والے نشانات کے کام کا بھی معائنہ کیا۔

Related Posts