ایم پی اے ہاشم رضا کے ڈیڑھ سال بعداپنے حلقے میں پہنچنے پر عوام مشتعل ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم پی اے ہاشم رضا کے ڈیڑھ سال بعداپنے حلقے میں پہنچنے پر عوام مشتعل ہوگئے
ایم پی اے ہاشم رضا کے ڈیڑھ سال بعداپنے حلقے میں پہنچنے پر عوام مشتعل ہوگئے

کراچی: کراچی کے منتخب ارکان اسمبلی اپنے حلقوں سے غائب رہنے لگے، لانڈھی نمبر 4 کے پیاسے عوام نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ہاشم رضا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مشتعل عوام نے جواب نہ ملنے پر کرسیاں مارنے کے لیے اٹھا لیں، پانی کب آئے گا جواب دو؟ علاقہ مکینوں کا رکن اسمبلی سے سوال۔

رکن سندھ اسمبلی ہاشم بغیر جواب دیئے با مشکل وہاں سے جان چھڑا کر روانہ ہو گئے۔شہر قائد خصوصاََ لانڈھی میں علاقائی مسائل کا ڈھیر لگ گیاہے، پانی، سیوریج،سڑکوں، پارکوں کا بیڑا غرک ہو گیاہے، مگر منتخب نمائندے اپنے دھندوں میں مصروف ہیں۔

یہ ہی صورت حال بلدیاتی منتخب نمائندوں کی ہے،لانڈھی نمبر 4 کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اپنے علاقے B۔3کو نظر انداز کر دیا ہے، اس علاقے میں نہ پانی ہے نہ سڑکیں ہیں، سیویج کا نظام تباہ ہے، نالے عدم صفائی کا شکار ہیں۔

پہلے کبھی یہاں بارش کا پانی جمع ہی نہیں ہوتا تھا مگر اب پانی صرف جمع ہی نہیں ہوتا بلکہ وہ کئی دن بعد دھوپ سے ہی سوکھ جاتا ہے،جمعرات کی شب مذکورہ علاقے میں رکن سندھ اسمبلی (ایم کیو ایم) ہاشم رضا ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے کے ڈیڑھ سال بعد جب علاقے میں آئے تولانڈھی 4 حلقہ 85 کے لوگوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد MPA ہاشم رضا کو آج دیکھا ہے۔

عوام کا کہنا تھا الیکشن سے پہلے عوام سے کئے گئے تما م وعدے جھوٹے نکلے اور الیکشن کے بعد عوام کو بے یارومددگار چھوڑدیا گیا ہے۔مشتعل عوام نے انکو مارنے کے لئے کرسیاں اٹھالیں اور پانی چور کے نعرے لگائے۔

پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا۔مشتعل عوام ان سے جواب مانگتی رہے اور MPA ہاشم رضا عوام کے سوال کا جواب دئیے بغیر وہاں سے چلے گئے۔

Related Posts