سندھ اسمبلی میں جمہوریت نظر نہیں آتی،سندھ کا بلدیاتی نظام کالا قانون ہے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ اسمبلی میں جمہوریت نظر نہیں آتی،سندھ کا بلدیاتی نظام کالا قانون ہے، حلیم عادل شیخ
سندھ اسمبلی میں جمہوریت نظر نہیں آتی،سندھ کا بلدیاتی نظام کالا قانون ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: پی ٹی آئی کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں جمہوریت نظر نہیں آتی۔ سندھ کا بلدیاتی نظام کالا قانون ہے۔ اس قانون کے خلاف ہر فورم پر مزید احتجاج کریں گے۔

سندھ حکومت کو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ پی ٹی آئی کے وفد نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

گلدستہ پیش کیا۔ پی ٹی آئی کے وفد کا استقبال کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور دیگر عہدیداروں نے کیا۔

پی ٹی آئی وفد میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان صدر کراچی بلال غفار، اراکین ارسلان تاج،جمال صدیقی، شہزاد قریشی شامل تھے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی پریس کلب جیسی جمہوری روایات پورے پاکستان میں نہیں ملتی، ہم پریس کلب سے سیکھنے آئے تھے، جس جمہوری اندازمیں اداراچل رہاہے چاہتے ہیں ملک بھی اسی جمہوری عمل کاحصہ ہو، سندھ اسمبلی میں ہمیں جمہوریت نظرنہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہمیں نہ پبلک اکانٹس کمیٹی میں نمائندگی دی گئی ہے یہ دیگرقائمہ کمیٹیوں میں اکثریت کی بنیاد پراپوزیشن کونظراندازکیاجاتاہے، بجٹ تقریر کے اندرپی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرکی تقریرہوئی نہ اپوزیشن لیڈرکی۔

ہم نے بلدیاتی نظام کوکالاقانون قراردیکررد کردیاہے، 2013کی ترامیم آئین کے کئی آرٹیکل سے متصادم ہے، ہم اس لئے عدالت گئے ہیں، سندھ حکومت این ایف سی لیتی ہے، پی ایف سی نہیں دیتی، سندھ حکومت کی بنائی گئی ٹانزمیں سیاسی انجینئرنگ ظاہربنتاہے۔

میری یوسی کوٹان بنادیاگیا، ان کی نیتیں ٹھیک نہیں ہے، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں جیل صرف غریب لوگوں کے لئے ہیں، یہاں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ والی صورتحال ہے، اتنے گھٹیالوگ کہیں نہیں دیکھے، مجھ پر جیل میں تشدد ہواتھا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے ڈیل پاکستانی معیشت کے لیے تباہی ثابت ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ میرے رضامندی سے جانے کی گھٹیابات کی گئی، کیااین آئی سی وی ڈی ان کے باپ کاہے، اس اسپتال کا سربراہ پی پی رہنما نوید قمر کے بھائی ندیم قمر کو بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔

Related Posts