بھاری ٹیکسوں نے کمر توڑ دی، ٹرکوں کے پارٹس بنانے والی مقامی کمپنی بند

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پروفٹ پاکستان

پنجاب کے دار الحکومت لاہور میں ٹرک اور بس کے پارٹس بنانے والی معروف کمپنی نے اپنا پیدا واری پلانٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹریکٹر کمپنی انتظامیہ کے مطابق ہماری ٹریکٹر کی صنعت پر 27 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو نا جائز اور نا قابل برداشت ہے۔

کمپنی کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے پیدا واری پلانٹ 26 اگست سے غیر معینہ مدت تک بند رہے گا۔

کمپنی نے پیدا واری پلانٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب جیو کے مطابق اس معاملے پر وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ معاملہ میرے علم میں ہے اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکسز کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں، کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کرجلد معاملہ حل کریں گے۔

Related Posts