اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب اورکے پی کے بلدیاتی الیکشن کیلئے 21رکنی سپریم کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کاپہلااجلاس آج وزیراعظم کی زیرصدارت ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونےوالے آج کےاجلاس میں پنجاب اورکےپی کے کے بلدیاتی الیکشن سے متعلق حکمت عملی طے کی جائےگی،جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،،گورنرچوہدری سرور،وفاقی وزیر فواد چوہدری ، حماد اظہر ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، وزیر دفاع پرویز خٹک ، مراد سعید سمیت دیگروزراء شرکت کرینگے۔
اجلاس میں پنجاب میں مرحلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پرمیٹروپولیٹن کیلئے امیدواروں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کیلئے میئرز کے پارٹی امیدواروں پربھی غور ہوگا،جس کے بعداہم فیصلےبھی کیےجانےکی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،2سیکیورٹی اہلکارشہید