سندھ کے بلدیاتی اداروں میں ڈی سیز کی جگہ بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے بلدیاتی اداروں میں ڈی سیز کی جگہ بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی شروع
سندھ کے بلدیاتی اداروں میں ڈی سیز کی جگہ بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی شروع

کراچی : حکومت سندھ نے صوبے کے بلدیاتی اداروں میں تعینات ضلعی ڈپٹی کمشنرز اور ٹاؤن و تعلقہ کمیٹیوں میں تعینات اسسٹنٹ سے اداروں کے ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج واپس لینا شروع کردیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد ریونیو افسران سے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کا چارج واپس لئے جانے کا عمل شروع ہوگیا۔ سکھر میونسپل کارپوریشن میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کیلئے علی رضا انصاری گریڈ 18 کے ایکس پی سی ایس افسر کو سندھ لوکل گورئمنٹ کی صوابدید پر دے دیا گیا ۔

سکھر میونسپل کارپوریشن میں اب بلدیاتی ایڈمنسٹریٹر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ اس حوالے سے سندھ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ریونیو افسران سے عدالتی احکامات کے پیش نظر اضافی عہدہ واپس لیا جائے گا۔

حکومت سندھ کی جانب سے عدالت عظمیٰ کو رپورٹ پیش کرنے سے قبل کراچی سمیت صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں میں ڈی سیز کی جگہ دیگر افسران کو تعینات کرنے کی تیاری مکمل ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نجی تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،سیکریٹری پارلیمانی امور

Related Posts