وزیر بلدیات بلوچستان سردار سرفراز خان ڈومکی کراچی میں انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سردار سرفراز خان ڈومکی
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

شہرِ قائد میں وزیرِ بلدیات بلوچستان سردار سرفراز خان ڈومکی علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ کافی عرصے سے علالت کا شکار وزیرِ بلدیات کا انتقال دورانِ علاج ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی وزیرِ بلدیات سردار سرفراز خان ڈومکی طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا اپنی رپورٹ میں خاندانی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ سردار سرفراز ڈومکی کا انتقال نجی ہسپتال میں ہوا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ وزیرِ بلدیات بلوچستان سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی زیرک اور معتبر سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے۔ انہوں نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی نظام کی بہتری کیلئے ایک مثبت کردار ادا کیا۔

اس حوالے سے میر سرفراز بگٹنی کا کہنا ہے کہ سردار سرفراز خان ڈومکی موجودہ صوبائی حکومت کے متحرک رکن رہے ہیں، ان کے انتقال سے گہرا صدمہ ہوا ہے۔ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے سردار سرفراز ڈومکی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی کیلئے سردار سرفراز چاکر ڈومکی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے مرحوم کی بلندئ درجات کیلئے دعا بھی کی۔

Related Posts