خیبر پختونخوا، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری، تحریکِ انصاف آگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری، تحریکِ انصاف آگے
خیبر پختونخوا، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری، تحریکِ انصاف آگے

پشاور: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے سامنے آنے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریکِ انصاف کے امیدوار سب سے آگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 64 تحصیل کونسلز میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ 31 کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔ 31 میں سے 13 کونسلز میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے پاکستان کے دوستوں کو ناراض کردیا۔ شہباز شریف

مجموعی طور پر 14 تحصیل کونسلز میں تحریکِ انصاف کے امیدوار آگے ہیں تاہم حتمی نتائج کا اعلان ہونا تاحال باقی ہے۔ 6 تحصیل کونسلز میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا جبکہ 1 میں آزاد امیدوار کا پلڑا بھاری ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) پی ٹی آئی کے بعد زیادہ کامیاب پارٹی ہے جس نے 5 تحصیل کونسلز میں میدان مار لیا جبکہ 7 کونسلز میں اس کے امیدواروں کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ حتمی نتائج تاحال موصول نہیں ہوسکے۔

ن لیگ نے کے پی کے میں صرف ایک تحصیل کونسل میں کامیابی حاصل کی تاہم 5 کونسلز میں ن لیگی امیدوار آگے ہیں۔ جماعتِ اسلامی نے 3 کونسلز میں میدان مار لیا۔ 2 کونسلز میں ن لیگ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔

پی پی پی بھی ن لیگ کی طرح صرف 1 تحصیل کونسل میں کامیاب رہی جبکہ ایک کونسل میں ن لیگی امیدوار کو برتری حاصل ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار 2 تحصیل کونسلز میں کامیاب قرار دے دئیے گئے تاہم یہ تمام تر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج ہیں۔ 

Related Posts