کراچی:موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی شہر بھر میں بجلی کا تعطل شروع ہو گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
کے الیکٹرک نے لوڈشیڈگ نہ کرنے کے سندھ حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔ جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے ان میں فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، انچولی،بفرزون، ناظم آباد نیو کراچی، سرجانی ٹاون اور بلدیہ ٹاون سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
کئی علاقوں میں 11بجے سے بجلی غائب3گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی، ایک طرف شہری لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور ہیں، دوسری طرف گرمی نے گھروں میں موجود شہریوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔
شہریوں نے وفاقی اور سندھ حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ الیکٹرک کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کاپابند کیاجائے۔
خصوصاََ گورنر سندھ سے شہریوں نے اپیل کی ہے کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں، کیوں کہ وہ وفاق کے نمائندے ہیں اور کراچی سے تعلق رکھتے ہیں، اور کراچی والوں کا درد انہیں سمجھنا چاہیے۔