کراچی سمیت ملک بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ، شہریوں کی زندگی اجیرن

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سمیت ملک بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ، شہریوں کی زندگی اجیرن
کراچی سمیت ملک بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ، شہریوں کی زندگی اجیرن

اسلام آباد: کراچی اور جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ سے شہریوں پر عرصۂ حیات تنگ ہوگیا ہے، ماہِ رمضان اور سخت گرمی میں بجلی کی بندش نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، کراچی، راولپنڈی اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، بدین، ملتان اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی طویل دورانیے تک غائب رہنے لگی۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کے باعث شہری پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی کا شارٹ فال 3900میگا واٹ رہ گیا، بد ترین لوڈ شیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج

رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کو بجلی کی بندش سے پریشانی کا سامنا ہے۔ کراچی کو نیشنل گرڈ سے 1000 گرد اضافی بجلی کی فراہمی بھی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں واضح فرق پیدا کرنے میں ناکام رہی۔

حیرت انگیز طور پر کراچی میں 100 میگا واٹ گنجائش کا سائٹ بجلی گھر متبادل ایندھن پر چلانے کی بجائے گیس نہ ہونے کے باعث بند کردیا گیا۔ ڈیزل پر بجلی گھر کو نہ چلانے کے باعث بھی بجلی کی پیداوار میں شارٹ فال کا سامنا ہوا۔

کے الیکٹرک کا 900 میگا واٹ بجلی گھر منصوبہ بھی ایک سال کی تاخیر کا شکار ہے۔ تاحال اس تاخیر کا نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ کراچی میں آدھی رات کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک حکام نے دعویٰ کیا کہ آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ کل کے مقابلے میں کم رہی۔ بجلی کی بندش کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے تک کم کیا گیا ہے۔پنجاب کے شہروں میں 8 سے 9 جبکہ دیہات میں 12 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ 

Related Posts