اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی: کے الیکٹرک کو اضافی ایندھن کی فراہمی کردی گئی ہے اس کے باوجود شہر بھرمیں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائدبلنگ کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی ایندھن کی کمی کا عذر پیش کرکے روزانہ ایک سے8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

سخت گرمی کے ستائے شہری مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث پریشان اور بے حال ہیں،کراچی کے مختلف علاقوں لیاقت آباد، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلشن اقبال، گلزار ہجری، ملیر، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، لانڈھی، شاہ لطیف ٹاؤن، قیوم آباد، اختر کالونی، منطور کالونی، محمود آباد، دہلی کالونیاور دیگر علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں میں ایک سے 8گھنٹے تک اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب جو علاقے بجلی کے بلوں کی 100فیصد ادائیگیوں کے سبب لوڈشیدنگ سے مستثنیٰ ہیں وہاں بھی مختلف اوقات میں ایک سے 3گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس کے لیے صارفین کو پیشگی پیغام دیا جارہا ہے کہ فلاں وقت سے فلاں وقت تک ایندھن کی کمی کے باعث بجلی مہیا نہیں کی جاسکے گی۔

نیز تیکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی کا غائب ہوجانا بھی معمول کی بات ہے جو کئی کئی گھنٹے بعد آتی ہے۔ کے الیکٹرک صارفین نے بتایاکہ جب بجلی نہیں ہوتی تو پانی جو ویسے ہی شہر میں نایاب ہے وہ مزید نایاب ہوجاتا ہے اور شہری دوہرے عذاب مین مبتلا ہو جاتے ہیں۔

شہر قائد میں کورونا وائرس کے باعث شہری ایک علیحدہ عذاب سے بھی گزر رہے ہیں اس طرح اس وقت کراچی کے باسی تہرا عذاب جھیل رہے ہیں جس کا کوئی پرسان حال نہیں، اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے مگر کے الیکٹرک کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایندھن کی فراہمی میں بتدریج بہتری کے باعث بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، ایندھن کی بہتر فراہمی کے پیش نظر رہائشی صارفین کے لیے رات کو لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے اور بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

Related Posts