اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے آج پیش ہوں گے۔
نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کو اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے ہونے والے نامعلوم لین دین کے معاملے پر طلب کیا ہے،شاہد خاقان عباسی کو ضمنی ریفرنس پر نیب کی جانب سے تیار کردہ سوال نامہ دیا جائیگا۔
نیب کی جانب سے شاہد خاقان کے بیٹے عبداللہ شاہد کو بھی آج پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دونوں باپ بیٹے سے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کے معاملے پر وضاحت طلب کی جائیگی۔
مزید پڑھیں: قابل معاشی ٹیم کا کارنامہ، پی ٹی آئی حکومت نے قرضوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے