لندن: برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس جو حال ہی میں منتخب ہوئی تھیں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ کے مستعفی ہونے کے بعد اب انگلینڈ کی وزیراعظم نے بھی اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
لز ٹرس نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مینڈیٹ کے مطابق ڈلیور نہیں کر پائی،بادشاہ کو اپنے استعفیٰ سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:بھارت نے جی ڈی پی کی شرحِ نمو میں پاکستان اور چین کو پیچھے چھوڑ دیا
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئیلا بریورمین کا کہنا تھا کہ میں نے غلطی سے سرکاری دستاویز ذاتی ای میل سے ارسال کیں، رولز کے مطابق میں نے غلط کیا اس لئے اپنے عہدے سے مستعفی ہورہی ہوں۔