کراچی:قومی ادارہ برائے امراض قلب(این آئی سی وی ڈی)کی 5 مرکزی کیتھ لیب مشینیں خراب ہوگئی ہیں جس کے باعث انٹر و ینشن کیسز میں تاخیر ہو رہی ہے اور مریضوں کو لمبی تاریخیں دی جارہی ہیں جس سے ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب اسپتال کی اکلوتی سی ٹی اینجیو گرافی مشین بھی گزشتہ ایک سال سے خراب ہے جس کے باعث مریضوں کو نجی اسپتالوں سے رجوع کرنا پڑ رہا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق این آئی سی وی ڈی میں کل 9کیتھ لیبس ہیں جن میں سے کیتھ لیب 2،4،5،6 اور 7 خراب ہیں جنہیں ٹھیک کرانے میں اسپتال انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی۔
متعلقہ خبر : قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مصنوعی دل لگانے کا پروگرام بند