ہفتے کی شب ہم اسٹائل ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں بے شمار شوبز ستارے اور مشہورومعروف شخصیات شریک ہوئیں۔ایوارڈ جیتنے والے فنکاروں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال منعقد کی جانے والی ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں شوبز کے ستاروں نے روشنیاں بکھیر دیں۔ ایوارڈ شو میں اداکاروں اور گلوکاروں کے علاوہ شوبز کے دیگر شعبہ جات میں اہم کارنامے انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔
اعزازات جیتنے والے فنکاروں کی فہرست میں شوبز انڈسٹری کے بڑے نام شامل ہیں۔ ہم اسٹائل ایوارڈز2024 میں نامزد ہونے والے اداکاروں، گلوکاروں اور تکنیکی ماہرین نے مختلف شعبہ جات میں ایوارڈ اپنے نام کرکے مداحوں کے دل جیتے، جن کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:
ٹی وی، اسپورٹس، موسیقی اور فلم
سب سے اسٹائلش کونٹینٹ کرئیٹر: سونا رفیق
اسٹائلش اداکار (مرد اور خاتون): فارس شفیع اور عاصم اظہر
اسٹائلش اسپورٹس مین: شعیب ملک
اسٹائلش اداکارہ: (خاتون – ٹیلی ویژن): ہانیہ عامر
اسٹائلش اداکار: (مرد – ٹیلی ویژن): شہروز سبزواری
اسٹائلش اداکارہ: (خاتون – فلم): کرن ملک
اسٹائلش اداکار: (مرد – فلم): فہد مصطفی
فیشن:
سال کا ابھرتا ہوا ستارہ: منٹو
فیشن اسٹائلسٹ آف دی ایئر: مامون طارق
فیشن فوٹوگرافر آف دی ایئر: اسد بن جاوید
فیشن ویڈیو گرافر آف دی ایئر: مزمل گریوال
ہیئر اینڈ میک اپ آرٹسٹ آف دی ایئر: قاسم لیاقت
فیشن آرٹ ڈائریکٹر آف دی ایئر: ہاشم علی
فیشن ماڈل آف دی ایئر (خواتین): عبیر اسد
سال کا بہترین فیشن ماڈل (مرد): ساؤبان عمیس
بہترین ڈیزائنر (لان): فہد حسین
بہترین ریٹیل برانڈ: کھاڈی
بہترین ڈیزائنر (پریٹ وئیر): راستہ
ڈیزائنر آف دی ایئر (مردوں کا لباس): منیب نواز
سال کی بہترین ڈیزائنر (دلہن): شہلا چتور