لاس اینجلس : ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان نے میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کو پاپا رازی سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے دوری برقرار رکھنے کے حوالے سے مفید معلومات دی ہیں۔
اینڈی کوہن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے 33 سالہ اداکارہ لنڈسے لوہان نے کہا ہے کہ وہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کو کچھ مشورے دینا چاہتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب تک کہ وہ نجی ساحل نہ رکھتے ہوں ،آپ ان ساحل پر نہیں جاسکتے ہیں کیونکہ عوامی طور پر کچھ کرنا مشکل ہے ، آپ کو علیحدگی کا موقع ملنا دشوار ہوسکتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ سابق شاہی جوڑا نئے گھر میں آباد ہونا چاہا ہے تواسے ابھی سے کوشش کرنی چاہیے کیونکہ ابھی دونوں کورونا کی وجہ سے اپنے گھر کے اندر رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہیری اورمیگھن مارکل ابھی تو گھر میں وقت گزار رہے ہیں لیکن لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہی وہ عملی طور پر اپنی زندگی کو آگے بڑھاسکتے ہیں تاہم تنازعات سے بچنے کیلئے پاپا رازی سے دور رہنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے مجسموں کی جگہ تبدیل