کراچی میں ہلکی پھلکی بارش، یخ بستہ ہواؤں کا راج، جیکٹس اور سویٹرز نکل آئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ہلکی پھلکی بارش، یخ بستہ ہواؤں کا راج، جیکٹس اور سویٹرز نکل آئے
کراچی میں ہلکی پھلکی بارش، یخ بستہ ہواؤں کا راج، جیکٹس اور سویٹرز نکل آئے

کراچی میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی ہلکی پھلکی بارش ہوئی، سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے جس کے دوران شہری جرسیاں، جیکٹس اور سویٹڑز پہننے پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گئے کراچی میں بارش ہوئی اور آج صبح بھی ہلکی پھلکی بوندا باندی صبح سویرے کے اوقات میں جاری رہی جو سورج نکلنے سے قبل ختم ہو گئی تاہم اس سے سردی کی شدت میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔

شہرِ قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناظم آباد اور حب کے اطراف میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی۔ یخ بستہ ہواؤں کے باعث موسم میں سردی کی شدت نمایاں ہو گئی۔ شہریوں نے گرم کپڑے نکال کر موسمِ سرما کا باضابطہ استقبال شروع کردیا ہے۔

عوام الناس جرسیوں، جیکٹس اور سویٹرز میں ملبوس نظر آتے ہیں۔ بوٹس کے ساتھ ساتھ گرم موزوں کا استعمال بھی جاری ہے جبکہ کورونا کی روک تھام کیلئے ماسک کو سردی سے ناک کے بچاؤ کیلئے بھی استعمال کیا جانے لگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں 9 روز قبل چلنا شروع ہوئیں جس پر محکمۂ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا کہ سردی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید ہوسکتی ہے۔

 محکمۂ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں سردی کی جزوی لہر رواں ہفتے شروع ہوچکی ہے جو آئندہ ہفتے تک جاری رہے گی، درجۂ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سائبیریا کی ہوائیں شروع، سردی شدید ہوسکتی ہے۔محکمۂ موسمیات

Related Posts