لاہور، پولیس لائنزپشاور کے شہداء کی یاد میں لبرٹی چوک میں شمعیں روشن

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں لاہور کے لبرٹی چوک میں شمعیں روشن کی گئیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کمشنر لاہور محمد علی نے سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں لبرٹی چوک میں شمعیں روشن کرنے کی ویڈیو شیئر کی۔سانحے کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز مشرف کی تدفین کب اور کہاں ہوگی؟

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانحہ پشاور کے شہدا کی یاد میں لبرٹی چوک میں شمعیں روشن کی جارہی ہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی اور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے شمعیں جلا کر شہدا کو سلام پیش کیا۔

شمعیں جلانے کی تقریب میں لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی اور پولیس لائنز بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا کی۔

خیال رہے کہ پشاور کے ریڈ زون میں قائم پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں مسجد کی دیواریں اور چھت گر گئی تھی۔

شہید ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق پولیس سے تھا۔ آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے سانحے کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پشاور دھماکے کے متعلق سازشی تھیوریز بند ہونی چاہئیں۔ واقعہ خودکش دھماکے کا نتیجہ تھا، ڈرون حملے کا نہیں۔

Related Posts