لاک ڈاؤن ختم کرنے سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے،نفیسہ شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lifting lockdown has increased coronavirus cases in country: Nafisa Shah

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنماء  ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے وباء کوروکنے کے لئے اب تک کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وفاق اس جان لیوا وائرس سے نجات کے لئے کچھ نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ احتساب سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کوئی قانونی کردار نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قومی مالیاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن آئین سے متصادم ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا سے مزید 11 اموات کی تصدیق کردی

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز 40 ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں اور سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا صوبہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 15 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

Related Posts