عدالت نے خادم حسین رضوی کے بھائی سمیت 86 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی وفات پا گئے
تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی وفات پا گئے

عدالت نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے بھائی سمیت 86 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ سزا سربراہ ٹی ایل پی (تحریک لبیک) کی گرفتاری پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں سنائی گئی۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر 86 افراد کو 4 ہزار 738 سال کی قید کی سزا سنائی۔ یہ فیصلہ گزشتہ شب 10 بجے سنایا گیا۔

فیصلے کے مطابق سربراہ ٹی ایل پی (تحریکِ لبیک پاکستان) خادم حسین رضوی کی گرفتاری پر مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی گئی۔ جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو عمر قید کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی کیا گیا۔

معزز عدالت نے ملزمان کو 1 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایت کی کہ تمام تر 86 ملزمان کی جائیدادیں بھی بحقِ سرکار ضبط کر لی جائیں۔ 

انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ سامنے آتے ہی پولیس حرکت میں آگئی۔ متعلقہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ دار خادم حسین رضوی کے بھائی اور بھتیجے سمیت 86 افراد کو گرفتار کر لیا۔

سزا پر عمل درآمد کے لیے پولیس نے گرفتار کیے گئے تمام سزا یافتہ ملزمان کو بسوں میں ڈال کر سخت سیکورٹی کے تحت اٹک جیل منتقل کردیا۔ 

Related Posts