کمسن بیٹی سے زیادتی، عدالت نے باپ کو عمر قید اور 1لاکھ جرمانے کی سزاسنا دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی میں انسانیت شرمسار ہوگئی، سگے باپ نے 10 سالہ سگی بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر عدالت نے ملزم کو عمر قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے سگی بیٹی  کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کے مقدمے کی سماعت کی اور طرفین کے دلائل سنے۔ بعد ازاں جانور سے بد تر جرم کا ارتکاب کرنے والے باپ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کورنگی کازوے پر ڈکیتی کرنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار

عدالت نے ملزم کو 1 لاکھ روپے جرمانہ دینے کا بھی حکم دیا۔ عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ معزز جج کا فیصلے میں کہنا تھا کہ بیٹی جیسے خونی رشتے کو پامال کرنے والا مجرم رعایت کا مستحق نہیں ہوسکتا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کا میڈیکل کرایا گیا تھا جس سے زیادتی ثابت ہوئی جبکہ ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو جرم کی سزا سنانے سے قبل اسے اپنا مؤقف پیش کرنے کا بھی موقع دیا تھا۔ 

سگی بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ثبوت و شواہد دیکھنے اور حکم سنائے جانے کے بعد سزا پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ پولیس مجرم کو احاطۂ عدالت سے  لے کر جیل روانہ ہوگئی۔ 

Related Posts