کشمیری عوام کا بھارتی تسلط کے خلاف خاموش احتجاج 95ویں روز بھی جاری

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیری عوام کا بھارتی تسلط کے خلاف اپنا خاموش احتجاج جاری
کشمیری عوام کا بھارتی تسلط کے خلاف اپنا خاموش احتجاج جاری

سرینگر:مقبوضہ وادی کشمیرمیں لوگ بھارتی حکومت کی طرف سے غیر قانونی تسلط اور خصوصی حیثیت منسوخ کئے جانے کے خلاف مسلسل اپنا خاموش احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق روزمرہ کی ضروریات پورا کرنے کیلئے دکانیں صرف صبح اور شام کے وقت کچھ گھنٹے کھلنے کے سوادن بھر بند رہتی ہیں ۔ پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے اور دفاتر ویران نظر آتے ہیں۔

ادھروادی کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں جمعرات کو 95ویں روزبھی سخت فوجی محاصرے کی وجہ سے نظا م زندگی بری طرح مفلوج رہی۔مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے علاوہ دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں عائد ہیں اور لوگ خوف و دہشت اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ اگست کا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

انٹرنیٹ اور پر ی پیڈ موبائل فون سروسز مسلسل معطل ہیں جس کی وجہ سے لوگوں خاص طور پر طلباء اور تاجر طبقے کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔اگرچہ لینڈ لائن فون اور پوسٹ پیڈ موبائل فون سروسز جزوی طورپر کھول دی گئی ہیں تاہم اس اقدام سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف فراہم نہیں ہو سکا ہے ۔

دریں اثناء جمعیت علمائے ہند کے سربراہ سید ارشاد مدنی نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں صورتحال معمول پر نہیں آسکیں ہیں۔

انہوں نے کشمیریوں کو صحت کی سہولتوں سمیت بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کو اعتماد میں لے کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات شروع کرے ۔

Related Posts